13 / 100

registered_uru1

Download PDF Tracts

کیا آپ کا نام درج ہے ؟

جب آ پ اِس دُنیا میں پیدا ہوئے تھے ، آپ کے والدین نےرجسٹرار کے پاس جو پیدائشوں اور اموات کا اندراج کرتا ہے اُس کے پاس  آپ کی پیدائش کو درج  کروایا تھا ۔ مزید ، آپ کے نام کو دُنیا کی مختلف جگہوں میں درج کیا گیا ، جیسے کہ مثال کے طور پر ،

جب آپ سکول میں داخل ہوئے

جب آپ نوکری کے لیے بھرتی ہوئے

جب آپ نے زمینیں اور گھر خریدے

جب آپ نے اپنی گاڑیوں کا بیمہ کرایا

جب آپ نے بینک اکاونٹ کھولا

جب آپ نے راشن کارڈ حاصل کیا

جب آپ نے شناختی کارڈ کو حاصل کیا

جب آپ نے اپنے گھر کے لیے بجلی کا کنکشن حاصل کیا

اگر آپ کا نام اِس فانی دُنیا میں  زندہ رہنے کے لیے بہت سی جگہوں پر لکھا ہونا چاہیے ، تو آسمان کے بارے کیا ہے ؟ تو کیا یہ ابھی ضروری نہیں کہ آ پ کا نام آسمان پر درج ہو ، اگر آپ کی وفات کے بعد ، آپ کووہاں غیر فانی ابدیت  کے ذریعہ سلامتی اور خوشی میں رہنا ہے ؟ جی ہاں ، آپ کا نام لازماً اور یقینا ً وہاں ابھی ہی درج ہونا چاہیے ۔ وہاں اپنے نام کا اندراج کرانے کے لیے آپ کو کیا کرنا چاہیے ؟ وہاں اپنے نام کو درج کروانے کے لیے ، آپ  کو خدا کے آسمان خاندان کے رُکن کے طور پر  پیدا ہونا پڑے گا ۔ اِس کے  لیے ہم بائبل مقدس میں سے پڑھتے ہیں :”جتنوں نے اُسے قبول کیا اُس نے اُنہیں خدا کے فرزند بننے کا حق بخشا یعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر ایمان لاتے ہیں “(یوحنا 1 : 12) ۔ اگر آپ خدایسوع پر اپنے سارے دل سے ایمان رکھتے اور اُسے اپنے ذاتی نجات دہندہ اور خداوند کے طور پر قبول کرتے ہیں ، تو آپ اُس کے فرزند بنیں گے ۔ یہ وہی تھا جس نےکلوری کی صلیب پر سزا پائی جسے آپ کو اپنے گناہوں کی وجہ سے حاصل کرنا تھی ، اور وہ آپ کے لیے مرا ۔ وہ نا صرف مرا بلکہ تیسرے دن مردوں میں سے جی بھی اُٹھا اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے زندہ ہے ۔ اگر آ پ ایک ایک کر کے اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں جو آپ نے اپنی نو عمری ہی سے سرزد کیے ، تو وہ آپ کے گناہوں کو معاف کرے گا اور اپنے فرزند کے طور پر آپ کو قبول کرے گا ۔ وہ آپ کے دل کو خوشی اور سلامتی سے بھر دے گا ۔ اُن کے لیے جو اِس انداز سےخواہ وہ اِس دُنیا میں تھے، اُس کے فرزند بنے ، اُس نے اُن سے کہا ، ” اِس سے خوش ہو کہ تمہارے نام آسمان پر لکھے ہوئے ہیں”(لوقا 10 : 20) ۔ اُن کے نام جو گناہوں کی معافی کو حاصل کرتے ہیں ، خدوند یسوع  پر ایمان رکھتے ہوئے  اُن کے نام آسمان پر لکھے گئے ہیں  ۔ مزید ، جیسے کہ بائبل کہتی ہے “جو کوئی خدا میں پیدا ہوتا ہے وہ کبھی گناہ نہیں کرتا ۔”(1 یوحنا 3 : 9)، خداوند یسوع اِس گناہ آلود دُنیا میں مزید گناہ سرزد نہ کرتے ہوئے خالص زندگی بسر کرنے کے لیے فضل بخشتا ہے ۔ مزید ، جب خداوند یسوع صلیب پر مرا ، اُس نے نہ صرف آپ کے گناہوں کر برداشت کیا بلکہ آپ کی بیماریوں کو بھی ۔ لہذا  جو اُس پر ایمان رکھتے ہیں وہ صحت مند زندگی رکھ  سکتے ہیں  جس سے اُنہیں لا علاج بیماریوں سے چھٹکارہ دلایا گیا ہے ۔اِس کے ایسا ہونے کے لیے ، اُن کے خاتمے کے بارے کیا ہے جن کے نام آسمان پر درج نہیں ہیں ؟ اُن چیزوں کے متعلق جو موت کے بعد  ، عدالت کے دن اُن کے لیے رونما ہوتی ہیں ، کچھ اِس طرح لکھا  ہے ، ” اور جس کسی کا نام کتابِ حیات میں لکھا ہوا نہ ملا  وہ آگ کی جھیل میں ڈالا جائے گا “( مکاشفہ 20 : 15)۔ یسوع کا لہو آپ کو معافی دیتا ہے ۔ آپ کے گناہوں کو مٹاتا ہے ۔ اُس کی صلیب آپ کو برکت سیتی ہے ۔ آپ کی لعنت کو مٹاتی ہے ۔ اُس  کوڑے آپ کو آپ کی بیماریوں سے شفا  دیتے ہیں ۔ اُس کی موت آپ کو بہادری دیتی ہے ، آپ سے آپ کی موت کا ڈر اُتارتے ہوئے ۔ خداوند یسوع کی زندگی کے وسیلہ آپ ابدی زندگی کو بھی حاصل کریں گے ۔ آپ کا نا م اِس زمین پر نہیں لکھا جائے گا ،  بلکہ  کتابِ حیات میں جو آسمان پر ہے ۔ آج ہی خداوند یسوع کے پاس آئیں تاکہ آپ اُس حقیقی سلامتی اور خوشی کو حاصل کر سکیں جسے دُنیا نہیں دے سکتی ، اور اُس استحقاق کو بھی جو آپ کی وفات کے بعد آسمان میں داخل ہونے کے لیے  ہے حاصل کر سکیں ۔ خداوند یسوع پر ایمان رکھتے ہوئیے یہ دعا پڑھیں :

” اے خداوند یسوع ، میں تُجھ پر ایمان رکھتا ہوں اور اپنی ساری زندگی تیرے سپرد کرتا ہوں ۔ اپنے پاک خون سے مجھے میرے سار ے گناہوں سے پاک صاف کر دے ۔ اپنے فرزند کے طور پر مجھے قبول کر اور میرا نام آسمان پر درج کر ۔ تاکہ ،اپنی زندگی کے تمام ایام میں تیرے فرزند کے طور پر زندگی گزار سکوں ۔ آمین ۔”

You can find equivalent English tract @

Is your name registered ?