16 / 100

Live to die_Urdu1

Download PDF Tracts

سائنس بہت سی اطراف میں ترقی کر چُکی ہے ، یہاں تک کہ خلا کی کھوج میں لیکن موت کا موضوع وسیع طور پر نامعلوم ہے ۔ کچھ ڈاکڑز ، سائنسدان اور فلاسفر ہیں جہنوں نے خود موت کے مظہر کے لیے موت کے موضوع کا مطالعہ کیا ہے اور اِس بات کا کہ موت کے بعد کیا ہوتا ہے ۔ سائنسدان ہمیشہ دُنیا کو انسانی بدن اور اِس سیارے پر اِس کے مختصر وجود کے بارے سچائیوں کی تفصیل بتاتے ہیں ، ایٹم کے بارے ، اور فطرتی انقلاب کے بارے بتاتے ہیں لیک اِس خوفناک خاتمے جسے موت کیا گیا اُس کے بارے بہت کم سکھایا گیا جو ہر انسان کے لیے آتی ہے ۔ کچھ اِس قابلیت کو رکھنے اور موت کے بار ے مطالعہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ، اور اب یہ ہر ایک کو نگل رہا ہے اور نا گزیر طور پر سائنسدانوں اور مفکرین کو یکساں بنا رہا ہے ۔ درد ، چِلانا ، بیماری ، زخمی ہونا ، ڈر ، خوف ، دل کا ٹوٹنا ، مایوسی اور چاہنا ، ہم اِن سب کا تجربہ کرتے ہیں جب تک کہ ہم آخر کار خود موت سے نگل نہیں لیے جاتے ، اور کبھی زندہ رہنے کی طرف نہیں پلٹتے ۔ جس لمحے انسان سورج کی روشنی کا خیر مقدم کرنے کے لیے ماں کی کوکھ کو چھوڑتا ہے ، یہ ایسے ہے جیسے وہ موت کے معاہدے پر دستخط کرتا ہے ۔ اِس میں کوئی پسند یا نا پسند نہیں ہو سکتی ۔ بائبل کہتی ہے ، ” کیونکہ سب نے گناہ کیا اور سب خدا کے جلال سے محروم ہیں ۔””کیونکہ گناہ کی مزدوری موت ہے “( رومیوں 3 : 23)، 5 : 23)۔ ” انسان کے لیے ایک با ر مرنا مقرر ہے ، لیکن اِس کے بعد عدالت ہے “(عبرانیوں 9 :27)۔ ہم میں سے ہر کوئی یقینا مرے گا ، اور اگر ہم اِس زندگی میں خدا سے الگ ہیں ، تو پھر ہم ہمیشہ کے لیے اُس سے جُدا رہیں گے ۔ ہم زندگی کے تحفوں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیں گے ، جیسے کہ محبت ، خوشی ، خوبصوتی ، سچائی ، سلامتی اور شادمانی اور روحانی اذیت کے ساتھ موت کی سزا وں کو ہمیشہ کے لیے برداشت کریں گے جیسے کہ تاریکی ، اکیلا پن ، شرمندگی اور افسوس۔ صرف ایک شخص موت کے بھیدوں کو کھول چُکا اور بنی نوع انسان پر زندگی اور غیر فانیت کے لیے ” نئے اور زندہ راہ ” کو آشکارہ کر چُکا ہے وہ ہمارا نجات دہندہ یسوع مسیح ہے ، جس نے موت کو نیست اور زندگی اور بقا کو اُس خوشخبری کے وسیلہ سے روشن کر دیا “(2 تیمتھیس1 : 10)۔ تاریخ اُس کے گرد گھومتی ہے اور دُنیا میں اُس کی پیدائش نے تاریخ کو قبل از مسیح اور بعد ا ز مسیح میں تقسیم کر دیا ہے ۔ اور زندگی اور موت اُس کے رد گھومتی ہے جیسے وہ ہمارے گناہوں کی خاطر مرا ، دفن کیا گیا ، اور خدا کی قدرت سے گناہ ، موت ، جہنم اور قبر پر فتح پاتے ہوئے مردوں میں سے جی اُٹھا ۔ شاگردوں کا ایک بڑا ہجوم اُس کے جی اُٹھنے کے عینی شاہدین ہیں ، اور دُنیا میں کروڑوں لوگ آج اِس کی تصدیق کرتے ہیں کہ بلا شُبہ وہ زندہ ہے ۔” اور زند ہ ہوں میں مر گیا تھا اور دیکھ ابد الاآباد زندہ رہونگا ، اور موت اور عالمِ ارواع کی کنجیاں میرے پاس ہیں “( مکاشفہ1 : 18)۔ یسو ع نے صلیبی موت کے لیے اپنے آپ کو عاجز بنایا ۔ اُسے ہر انسان کے لیے موت کا مزہ چکھنا تھا ، ” موت کجے وسیلہ اُسے اُسے تباہ کرنا تھا جو موت کی طاقت رکھتا تھا ، یہ کہ ، ابلیس کو ، اور اُنہیں چھڑانا تھا جو موت کے ڈر سے اپنی ساری عمر قید میں تھے “( عبرانیوں 2: 9 ، 14 ، 15)۔ زمین پر اپنے ایامِ زندگی کے دوران ، یسوع مسیح نے زندگی ، موت اور بد کرداری کے بارے شدید طور پر سکھایا ۔ اُس نے عیاں کیا ، کہ وہ خود ہی قیامت اور زندگی ہے اُن لا اعلان بیماریوں سے شفا دینے سے ، مردوں کو زندہ کرنے سے ، اندھوں کو دیکھنے ، بہروں کو سُننے سے ، اور لنگڑوں کو چلنے سے ایسا کیا ۔ اُس نے خدا پر زندگی کے کامل ایمان کو رکھنا سکھایا اور معجزاتی طور پر اُن کی مادی ضرورتوں کو پورا کیا جو اُس کی مدد کی تلاش میں تھے ۔ کامل یقین کے ساتھ اُس نے موت کے بعد زندگی کے با رے سکھایا ۔ اُس نے جانتے ہوئے ہمارے گناہوں برداشت کیا اور صلیب پر ہماری سزا کو لے لیا ۔ پھر یسوع فتح کے ساتھ جی اُٹھا جس کے لیے ہم اُس پر ایمان رکھتے اور جانتے ہیں کہ وہ راہ ، حق اور زندگی ہے ۔ راہ ۔ یسوع زندہ رستہ ہے جو آپ کو خدا باپ کے پاس ہر آزمائش ر فتح پانے کے ساتھ لاتا ہے ، تاکہ آپ بھی موت کا بغیر کسی ڈر کے سامنا کر یں اور ابدی زندگی کی کامل ضمانت کو رکھیں ۔ حق۔ یسوع حق (سچائی) ہے جسے جاننے کے لیے آپ کی روحیں خواہاں ہیں ، وہی ایک جو آپ ک گناہ اور ڈر سے آزاد کرے گا ۔ زندگی ۔ یسوع ابدی زندگی ہے جس کے لیے موت کا خاتمہ نہیں رکھ سکتی ، زندگی جو لازوال ، غیر فانیت کو پہنے ہوئے ہے ۔ موت کا ہیبت ناک فرشتہ آپ کی روح کا ، حادثے ، بیماری ، یا ادھیڑ عمر کے ساتھ تقاضا کرے گا ۔ اِس سے پہلے کہ آپ ہمیشہ کی موت میں ہمیشہ کے لیے کھو جائیں ، اپنی سب سے بڑی ضرورت یسوع مسیح کا قیاس کیجیے ۔ اُس نے کہا ، ” قیامت اور زندگی تو میں ہوں : جو مجھ پر ایمان لاتا ہے گو وہ مر جائے تو بھی زندہ رہے گا “( یوحنا 11 : 25)۔ ٰخداوند یسوع مسیح پر ایمان رکھیں ۔ اپنے گناہوں سے توبہ کریں ، اور اُسے اپنے نجات دہندہ کے طور پر حاصل کریں ۔ موت آپ پر کوئی طاقت نہیں رکھے گی جب خدا کا روح آپ کو روح کی پاکیزگی سے معمور کرے گا جس نے مسیح کو مردوں میں سے زندہ کیا ۔ آئیں ، سُنے اور سیکھیں ۔ سچائی آپ کو گناہ اور موت سے آزاد کرتی ہے ۔ یسوع مسیح ، جو قیامت اور زندگی ہے آپ کو اِس کے لیے آنے کی دعوت دیتا ہے ۔

دعا: “اے عزیز خداوند یسوع ، میں یہ سمجھتا ہوں کہ میرے پاس صرف ایک زندگی ہے اور یہ جلد ہی گزر جائے گی ۔ میں جانتا ہوں کہ میں گناہگار ہوں ۔ میرا سارا مال و دولت ، میرے سب دوست مجھے بچا نہیں سکتے ۔ میں شکستہ اور خستہ دل کے ساتھ تیرے پاس آتا ہوں ۔ میں اپنے سب گناہوں سے توبہ کرتا ہوں ۔ مہربانی سے مجھے معاف کر اور مجھے دھو ۔ مجھے اپنے آپ سے ملانے کے لیے تیار کر، آمین ۔ ”

You can find equivalent English tract @

Live to die no live forever