13 / 100

Where will you spend your eternaty_Urdu1 Download PDF Tracts

یہاں ایک پروفیسر کی کہانی ہے جو سیر کے لیے دیہاتی علاقے میں گیا اور اپنا رستہ کھو بیٹھا ۔ وہ ایک سڑک کے چوراہے پر پہنچا جہاں وہ ایک چھوٹے لڑکے جو اپنے کتے کے ساتھ تھا ملا ۔ “بیٹا ، یہ سڑک کہاں کو جاتی ہے ؟” اُس نے کہا ۔” میں نہیں جانتا ۔” یہ سڑک کہاں جو جاتی ہے ؟” میں نہیں جانتا ۔ ” ” اور یہ والی ؟” ” میں نہیں جانتا ۔ ” اور یہ ؟” ” میں نہیں جانتا “۔ تُو بیوقوف لڑکے ، تُو کچھ بھی نہیں جانتا !” وہ آدمی چِلایا ۔ اچھا ” اُس لڑکے نے کہا ، ” ایک چیز میں جانتا ہوں ۔ میں اُس طرح نہیں کھویا جس طرح آپ ہیں !” دوست، یہاں آپ کے سامنے ہمیشگی  ہے ۔ آپ ابدی زندگی کی طرف بڑھ رہے ہیں یا ابدی عذاب کی طرف ۔ بائبل کہتی ہے ” وہ وقت آتا ہے کہ جتنے قبروں میں ہیں اُسکی آواز سُن کر نکلیں گے ، جنہوں نے نیکی کی ہے زندگی کی قیامت کے واسطے  اور جہنوں نے بدی کی ہے سزا کی قیامت کے واسطے”(یوحنا 5: 28، 29)۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کہاں جا رہے ہیں ؟ کیا آپ جانتےہیں کہ آپ کہاں اپنی ہمیشگی کو بسر کر ہے ہیں ؟ اُس پروفیسر کی مانند ہو سکتا ہے آ پ اِس زندگی میں بہت سی چیزوں کو جانتے ہوں ، آپ ہو سکتا  ہے اِس زندگی کے بارے بہت سی چیزوں کو جانتے ہوں ، لیکن اِس سب کی مانند ، آ پ یہ نہ جانتے ہوں کہ آپ موت کے بعد زندگی کے لیے کس طرف بڑھ رہے ہیں ۔  ہم زندگی کےبعد بچ نہیں سکتے ۔۔۔ اِس لیے زندگی کا انتخاب کیجیے ” (استثنا 30 : 19)۔ اب  ، یہاں یہ ہے کہ کیسے آپ اپنے معینہ مقام کو تلاش کر سکتے ہیں ، اور اپنی سمت کو اگر آپ اپنی منزل کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔ دُنیامیں قبر سے اُس پار دو اہم  ریجن (علاقوں) میں سے ایک اآسمان یا خدا کی بادشاہی ہے ۔ یہ نور اور روشنی کی سرز مین ہے ، کامل سلامتی اور خوشی کی سر زمین ۔ یہ خدا کی حضوری میں رہنے والی زندگی ہے اور اُ ن سب خوشیوں سے لطف اندوز ہونے جو وہ  ہمارے لیے رکھتا ہے ۔ ایک عام انسان یہ سب کچھ نہیں جان سکتا ، کیونکہ بائبل کہتی ہے ، ” جو چیزیں  نہ آنکھوں نے دیکھیں نہ کانوں نے سُنیں نہ آدمی کے دل میں آئیں  وہ سب خدا نے اپنے محبت رکھنے والوں کے لیے تیار کر دیں “(1 کرنتھیوں 2 : 9) پھر کون خدا کی بادشاہی کےاِن بھیدوں کو جان سکتا ہے ؟ خدا کا کلام کہتا ہے ” آسمان و زمین کے خداوند میں تیری حمد کرتا ہوں کہ تُو نے یہ باتیں داناوں اور عقلمندوں سے چھپائیں  اور بچوں پر ظاہر کیں ۔”( متی 11 : 25)اور یہ “بچے” ہیں جو خدا کی بادشاہی میں داخل ہو سکتے ہیں (متی 18 : 3)۔ لہذا اے عزیز دوست ، اگر آپ اپنے بُلند اور زور آور برتاو سے نیچے آئیں گے اور عاجزی کے ساتھ خداوند یسوع کی طرف مڑیں گے ، تو آپ دیکھیں گے کہ کتنی عظیم چیزیں ہمیشگی میں آپ کے لیے ہونگیں ، خداوند آپ کو اِس جگہ کے لیے رستہ بھی دکھائے گا ۔ ہمیشگی میں دوسری جگہ جہنم ہے ۔ یہ تاریکی اور دُکھ کی جگہ ہے  جہاں وہ جو ہیں جو خداوند یسو ع کو رد کرتے ہیں وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے عذاب میں ہونگے ۔ یہ جگہ ابلیس اور اُس کے فرشتو ں کے لیے اُن کے اپنے کردار ، اُن  کی بدکاری کی وجہ سے تیار کی گئی ہے جو جہنم کی آگ کو پیدا کرتی ہے (متی 25 : 41)۔ یہاں انسان کا خاتمہ بھی ابلیس کے ساتھ ہی ہوتا ہے ، جب وہ ابلیس کی پیروی کرنے کا انتخاب کرتا ہے ، جب وہ جسمانی اور ذہنی خواہشوں کو پورا کرنے کے لیے ۔۔۔ ہوا کی طاقت  کے شہزادے کے مطابق ” چلتا ہے (افسیوں 2: 2، 3)۔ “شریر کو اُسی کی بدکاری پکڑے گی اور وہ اپنے ہی گناہ کی رسیوں سے جکڑا جائے گا “( امثال 5 : 22)۔ جہنم کو ” موت ” کے طور پر بھی جانا جاتا ہے (مکاشفہ 21: 8) یہ ” مزدوری” ہے( رومیوں 6: 23)۔ شہوت پرست ذہن رکھنے والے بننا “موت ” ہے ( رومیوں  8 : 6)، گناہ آلود خوشیوں میں رہنا ” موت” ہے ( 1 تیمتھیس 5: 6)آپ آہستہ آہستہ موت سے نگلے  جانے والے بن رہے ہیں ! خداوند یسوع نیچے آیا اور ہمار ے لیے اپنا خون بہایا تاکہ وہ جو اُس پر ایمان رکھتے اور اُسے قبول کرتے ہیں  وہ اِس ابدی جانکنی کی جگہ سے بچ سکیں ، اور ابدی زندگی رہ سکیں ۔ وہ راہ ، حق اور زندگی ہے ( یوحنا 14 : 6)۔” جو بیٹے پر  ایمان لاتا ہے ہمیشہ کی زندگی اُس کی ہے لیکن جو بیٹے کی نہیں مانتا زندگی کو نہ دیکھے گا بلکہ اُس پر خدا کا غضب رہتا ہے ۔ (یوحنا 3: 36)۔ عزیز پڑھنے والو، اپنے رستوں پر رُک جائیں ۔ اپنے آپ سے پوچھیں کہ : ” میں کہاں جا رہا ہوں ؟ موت کے بعد میں کس جگہ پہنچوں گا ؟” آج یہ یقین کر لیں کہ آپ درست سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔

دعا: ا ے عزیز خداوند یسوع ، میں تُجھے اپنے خداوند اور نجات دہندہ  کے طور پر قبول کرتا ہوں ۔ مہربانی سے میرے دل میں آ۔ میرے سب گناہوں کو دھو ڈال اور مجھے آسمان ( ابدی زندگی) کے قابل بنا ۔ آمین ۔ ایک خاص نوٹ: یہاں خدا کی ابدی بادشاہت میں بہت سے ریجنز  ہیں جو جلال اور خوبصورتی میں فرق کر رہے ہیں ۔

You can find equivalent English tract @

Where will you spend your eternity ?