ایک دن میگزین پر سرسری جھلک ڈالتے ہوئے ، میں اِس دلچسپ بیان پر پہنچا ۔ یہ ایسے پڑھا جاتا ہے : ” ہر کوئی ضرور کسی کے لیے کوئی بنتا ہے ، کوئی بھی بننے کے لیے ۔ ” میں رُکا اور اِسے دوبارہ پڑھا ” ہر کوئی ضرورکسی کے لیے کوئی بنتا ہے کوئی بھی بننے کے لیے ” یہ کتنا خیال بھڑکانے والا بیان ہے!
اِس کمپیوٹر کے زمانے میں جب قوتِ انسان کو سائنسی ایجادات اور دریافتوں کے ساتھ تبدیل کیا جا رہا ہے ، انسان کی اصل مالیت یا قابلیت کی قیمت کی پہچان نہیں ہو رہی ۔ مرد اور خواتین محض کچھ بھی نہیں ہیں ، ورکشاپ میں تعداد ، زندگی کی مشینری میں خوشامد ، وسیع سمندر میں ایک قطرہ، یہ انسانیت ہے ۔ یہ سچ ہے کہ یہاں کچھ ہیں جو اپنی جسمانی کرتب یا چالاکی ، موسیقی کے ہنر ، کھیل کی قابلیت اور اِس طرح کی چیزوں سے نمایاں ہوتے ہیں ، یہ ہو سکتا ہے عوام کی توجہ کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوں ، لیکن لوگوں کی بڑی تعداد جو ہمیں گلیوں میں ملتی ہے ، ہمارے قریب سے بغیر غور کیے اور بغیر پہچان کے گزر جاتے ہیں ۔
نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میڈیکل سکول، یو ایس اے ، کے ڈاکڑ ڈونلڈ فورمین کے مطابق انسانی بدن کی قیمت کیمیکل مواد کی اصطلاحات کی حقیر سی قیمت ڈالر 3.50 ہے ۔ دباو کے دور میں ، اوسطاً جسم میں کیمیکز کی مالیت صرف 90 سینٹ تھی ۔ انسان محض کچھ نہیں ہے ، کئی بار نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بوڑھے ، اِس خیال سے مایوس ہیں کہ بہر حال وہ مستقل مزاج ہو سکتے ہیں ، اُن کی کوششیں معاشرے کی پہچان میں نہیں ہیں ، اُن کی آراء کو قبول نہیں کیا جاتا اور وہ دُنیا پر کوئی تاثر نہیں چھوڑتے ۔ وہ محض کچھ نہیں ہیں !
بائبل میں ، یسو ع نے کھوئی ہوئی بھیڑ کی تمثیل بتائی ۔ یہ کہانی انجیل میں لوقا 15 باب میں پائی جاتی ہے ۔ یہاں ایک چرواہا تھا جس کے پاس سو بھیڑیں تھیں ۔ لیکن اُن میں سے ایک کھو گئی ۔ اُس نے ننانوے کو وہاں چھوڑا اور اُس ایک بھیڑ کی تلاش میں نکل پڑا ۔ یہاں رستے میں بہت سے خطرات تھے ، لیکن اُسے اُس ایک بھیڑ کو ڈھونڈنا تھا ۔ آخر کار ، اُس نے اِسے پا لیا ۔ جی ہاں ، اُس نے ایسا کیا ! اُس نے اُسے اپنے کندھے پر اُٹھایا ، اُسے گھر لایا اور اپنے ہمسایوں کو بُلایا اور اُن سے کہا : ” میرے ساتھ خوشی میں شریک ہوں ، کیونکہ میں نے اُس بھیڑ کو پایا جو کھو گئی تھی ۔ ” صرف ایک بھیڑ لیکن یہ اُس چرواہے کے لیے بہت اہم تھی ۔ یسوع مزید بیان کرتا ہے کہ : ” میں اچھا چرواہا ہوں : اچھا چرواہا اپنی بھیڑوں کے لیے اپنی جان دیتا ہے “(یوحنا 10 : 11)
آپ اُس کھوئی ہوئی بھیڑ کی مانند ہو سکتے ہیں ، جو اُس گلے اور گھر سے دور ہو ۔ لیکن اچھا چرواہے کے لیے ، آپ بہت اہم ہیں ۔ آپ اُس کے لیے ساری دُنیا کی نسبت زیادہ قیمتی ہیں اور اُس کی اپنی زندگی سے زیادہ گراں قدر ۔ بائبل کہتی ہے : ” جبکہ ہم گناہگار ہی تھے ، مسیح ہمارے لیے مرا ۔ “( رومیوں 5: 8)۔ وہ یسعیاہ نبی کے کہنے کے وسیلہ بھی بات کرتا ہے : ” کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی ماں اپنے شیر خوار بچے کو بھول جائے اور اپنے رحم کے فرزند پر ترس نہ کھائے ؟ ہاں وہ شاید بھول جائے پر میں تُجھے نہ بھولونگا ۔” (یسعیاہ 49: 15۔ وہ آپ کے بارے فکر مند ہے ۔ خواہ آپ کی کوئی بھی حالت ہو ، آپ کی اُس کی نظر میں بہت زیادہ قدر ہے ۔ آپ کچھ خاص ہیں !
عزیز پڑھنے والو ، اِس سے پہلے کہ آپ اِس کتابچے کو پھینکیں ، اِس حقیقت کا قیاس کیجیے ۔ آپ انسان کے لیے کوئی اجنبی چیز نہیں ہیں ، جسے معاشرہ نہ جانتا ہو ۔ آپ شاید یہ محسوس کرتے ہوں کہ کوئی آ پ کی پرواہ نہیں کرتا ، کوئی آپ کو نہیں سمجھتا ۔ لیکن یہاں ایک ہے جو آ پ کی پرواہ کرتا اور آپ کو سمجھتا ہے اور یہ ہماری خواہش ہے کہ ہم اِس شخص ، خداوند یسوع مسیح کے ساتھ تعلق رکھیں ۔ آپ اُس کے لیے کچھ ہیں کوئی ایک جو بچانے کی مالیت رکھتا ہے ، کوئی جس کی خاطر وہ مرتا ہے ، کوئی ایک جس کی نظر میں آپ بہت قیمتی اور گراں قدر ہیں ۔ یسوع آپ سے محبت رکھتا ہے ۔ وہ آپ کو بچانے کے لیے مرا ، وہ آپ کو معاف کرنے ، آپ کو سلامتی ، امن اور اطمینان دینے کےلیے زندہ رہتا ہے جس کی آپ تلاش کر رہے ہیں ۔ آپ مسیح کے ساتھ جڑ سکتے اور اُس کے فرزند بن سکتے ہیں ۔
آپ شاید ایسا کہتے ہیں ، ” میں بہت دور جا چُکا ہوں ، یہاں میرے لیے کوئی اُمید نہیں ہے ، میں اپنی خامیوں کا غلام ہوں اور یہاں کوئی نہیں ہے جو میری مدد کر سکتا ہو۔ ” یہاں بے شمار جوان اور بوڑھے ہزاروں لوگو ہیں جو مسیح کے وسیلہ نئی اُمید ، نئی زندگی ، خوشی ، سلامتی ، مقصد ، منزل اور زندگی کے عم کو پاتے ہیں ۔ مسیح میں ، وہ نئی زندگی کو پا چُکے ہیں ۔ ایسا آپ کے لیے ہو سکتا ہے اگر آ پ یسوع مسیح کے لیے اپنی زندگی کو پابند کرتے ہیں ۔ یہ آج ، بلکہ ابھی آپ کے لیے ہو سکتا ہے ۔
دعا:
اے خداوند ، میں گناہگار ہوں ۔ مہربانی سے مجھے معاف کر ۔ میں اپنی مدد نہیں کر سکتا ، لہذا میں تیرے پاس آتا ہوں جیسے میں ہوں ۔ میں ایمان رکھتا ہوں کہ تُو مجھ سے محبت رکھتا ہے اور میرے لیے مرا ۔ مجھے اپنے ماضی سے پیچھا چھڑانے میں میری مدد کر اور یہ کہ میں اپنی زندگی کے تمام ایام میں تیری پیروی کر سکوں ۔ میں تُجھے اپنے نجات دہندہ اور خدا کے طور پر قبول کرتا ہوں ۔ میں اپنی ساری زندگی تجھے دیتا ہوں ۔ یسوع کے نام میں ۔ آمین ۔ “
You can find equivalent English tract @