خدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا ۔ وہ خدا کے ساتھ شراکت ، سلامتی اور خوشی کو اور اپنے بدن میں اچھی صحت کو رکھتا تھا ۔ لیکن جب اُس نے گناہ کیا ، اُس نے اُس موافقت کو کھو دیا جسے وہ خدا کے ساتھ رکھتا تھا ، اپنے اندر سلامتی اور خوشی کو کھو دیا ، غم و افسوس کا شکار بنا ، اپنے بدن میں بیماری میں گِر پڑا ، اور اپنی روح ، جان اور بدن میں بے قرار بنا ایسے شخص کو بچانے کے لیے اور اُس کے لیے تجدید کرنے کے لیے اُس سب کو جسے وہ کھو چُکا تھا ، ہمارا خالق خدا تقریبا ً 2000 سال قبل یسوع کے نام پر بدن اور خون کے ساتھ اِس دُنیا میں پیدا ہوا ۔ وہ گناہ کے بغیر پیدا ہوا ۔ اِس گناہ آلوددُنیا میں بے گناہ زندگی بسر کرتے ہوئے ، وہ گاوں گاو ں اور شہر شہر لوگوں کی بھلائی کرتا رہا ۔ اُس نے اندھوں کو بینائی دی ، بہروں کوسُننے کے قابل بنایا ، گونگوں کو گویائی دی ، کوڑھیوں کو شفا دی ، اُن کو چھڑایا جو ابلیس کے قبضے میں تھے اور غریبوں کو انجیل کی منادی کی ۔ یہاں خون بہائے گناہ کی معافی نہیں ہے ۔ قانون کے مطابق ، جو کہتا ہے کہ جان کے لیے کفارہ خون سے کیا گیا ، ہمارے خداوند یسوع نے ساری بنی نوع انسانیت کے لیے اپنا خون بہایا اور صلیب پر مرنے کے لیے اپنے آپ کو حوالے کر دیا ۔ رومی سپاہی انچ انچ پر اُسے اذیت دیتے رہے ، اُنہوں نے کانٹوں کا تاج اُس کے سر پر رکھا ، اُنہو ں نے کوڑے اور چھڑی سے اُسے مارا ، پھر اُسے مصلوب کیا گیا اور تین کیلوں کے ساتھ لٹکا د یا گیا ۔ خداوند یسوع ، جو گناہ کو نہیں جانتا تھا ، ج نے گناہ نہیں کیا اورجس میں گناہ نہیں تھا ، وہ ہماری خطاوں کی خاطر گھایل کیا گیا ۔ ہماری غلطیوں کے لیے اُسے گھسیٹا گیا ۔ سزا جسے ہمارے لیے سلامتی لانا تھی وہ اُس پر تھی ۔ گناہ کی مزدوری موت ہے ۔ خداوند یسوع نے اپنے اوپر اُس سزا کو اُٹھا لیا جسے انسان کو اپنے گناہوں کے لیے حاصل کرنا تھی اور صلیب پر مرنا تھا ۔
“لیکن خدا اپنی محبت کی خوبی ہم پر یوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گناہگار ہی تھے تو مسیح ہماری خاطر موا”( رومیوں 5: 8) خداوند یسوع نا صرف صلیب پر مرا ، بلکہ جیسے وہ پہلے ہی بتا چُکا تھا ، کہ اُسے موت اور جہنم پر بھی غالب آنا تھا اور تیسرے دن مردوں میں سے جی اُٹھنا تھا ۔ وہ جی اُٹھا ، اوپر آسمان پر چڑھ گیا اور ابھی تک ہمارے لیے زندہ ہے ۔ عزیز دوست ! جب آپ دکھوں اور اذیتوں پر غور کرتے ہیں جسے یسوع نے آپ کے لیے برداشت کیا ، تو آپ کا پتھر دل پگھل جائے گا ۔ اور آنسووں کے ساتھ اگر آپ اپنے گناہوں اور خطاوں کے لیے خداوند سے معافی کی درخواست کرتے ہیں ، تووہ آپ ک گناہ معاف کرے گا اور آپ کو سلامتی ، خوشی اور آرام دے گا ۔ ” اُس کے بیٹے یسوع کا خون ہمیں تمام گناہ سے پاک کرتا ہے ۔۔۔ اگر اپنے گناہوں کا اقرار کریں ، تو وہ ہمارے گناہوں معاف کرنے میں عادل اور سچا ہے “( 1 یوحنا 1 : 7 -9)۔ یسوع مسیح نا صرف ہمارے گناہوں کے لیے صلیب پر مرا ، بلکہ ہماری بیماریوں کے لیے ۔ ” اُس نے آپ ہماری کمزوریاں لے لیں اور بیماریاں اُٹھا لیں “( متی 8: 17) ۔” اُس کے مار کھانے سے ہم نے شفا پائی “( یسعیاہ 53: 5)۔ انسان کےگناہ کی وجہ سے ، لعنت آئی اور لعنت کی وجہ سے ، بیماری اُس پر آئی ۔ خداوند یسوع نے صلیب پر ہماری بیماریوں کو برداشت کیا ۔ اگر ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہم اُس کے کوڑ ے کھانے سے شفا پاتے ہیں ، تو ہم اپنی بیماریوں سے کامل چھٹکارہ پاتے ہوئے زندگی بسر کر سکتے ہیں ۔ عزیز دوست ! اگر آ پ ایمان رکھتے ہیں کہ خداوند یسوع جس نے آپ کے لیے اپنی زندگی سی وہ جی اُٹھا ہے اور ابھی تک آپ کے لیے زندہ ہے ، تو آپ اُس کے خون کے وسیلہ اپنے گناہوں اور بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ یسوع مسیح آپ کو پیار کے ساتھ اآسمان پر پہنچنے کے لیے پاک زندگی کی طرف راہنمائی کرنے کے لیے بُلاتا ہے ۔ اگر آپ شاندار برکات کو حاصل کرنے کی خواہش کرتے ہیں جسے یسوع مسیح کی موت کے وسیلہ حاصل کیا گیا ، نیچے دی گئی دعا پڑھیں : ” اے خداوند یسو ع، میرا ایمان ہے تُو نے میرے گناہوں کے لیے ، کلوری کی صلیب پر اپنی زندگی دی ۔ مہربانی سے میرے گناہ معاف کر ۔ مجھے صاف کراور اپنے خون کے ساتھ مجھے پاک کر ، میں تُجھے اپنے ذاتی نجات دہندہ اور خدا کے طور پر قبو ل کرتا ہوں ، چنانچہ میں تیرے فرزند کی طرح رہوں گا ۔ آمین “
You can find equivalent English tract @