12 / 100


Jesus Loves Jesus Helps_urdu1
Download PDF Tracts

اے محنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہوئے لوگو سب میرے(یسوع) پاس آومیں تُم کو آرام دونگا ( متی 11 : 28)۔ خدا نے دُنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اکلوتا بیٹا (یسوع) بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے ( یوحنا 3 : 16)۔ اِس غریب آدمی نے دہائی دی ۔ خداوند (یسوع)نے اِسکی سُنی اور اِسے اِس کے سب دُکھوں سے بچا لیا ۔ (زبور34: 6) ۔ وہ (یسوع) اپنا کلام نازل فرما کر اُنکو شفا دیتا ہے اور اُنکو اُن کی ہلاکت سے رہائی بخشتا ہے (زبور 107 : 20)۔ جس طرح ماں اپنے بیٹے کو دلاسا دیتی ہے اُسی طرح میں تُم کو دلاسا دونگا ( یسعیاہ 66 : 13)۔ میں تُجھ کو فراموش نہ کرونگا ( یسعیاہ44: 21)۔ آزما کر دیکھو کہ خداوند (یسوع) کیسا مہربان ہے (زبور34 : 8)۔ یسوع مسیح آج ، کل اور ابد تک یکساں ہے ( عبرانیوں 13 : 8)۔ ” راہ ، حق اور زندگی میں (یسوع) ہوں ۔ کوئی میرے وسیلے کے بغیر باپ کے پاس نہیں جاتا”( یوحنا 14: 6)۔ کیونکہ ابنِ آدم (یسوع) کھوئے ہووں کو ڈھونڈنے اور نجات دینے آیا ہے (لوقا19 : 10)۔ لیکن جتنوں نے اُسے ( یسوع) کو قبول کیا اُس نے اُنہیں خدا کے فرزند بننے کا حق بخشا یعنی اُسے جو اُس کے نام پر ایمان لاتے ہیں ،(یوحنا 1 : 12)۔ کیونکہ اُس کی معموری میں سے ہم سب نے پایا یعنی فضل پر فضل (یوحنا 1 : 16)حالانکہ وہ ہماری خطاوں کے سبب سے گھایل کیا گیا او ر ہماری بد کرداری کے باعث کچلا گیا ، ہماری ہی سلامتی کے لیے اُس پر سیاست ہوئی تاکہ اُس کے مار کھانے سے ہم شفا پائیں (یسعیاہ53: 5)۔”اچھا اچھا چرواہا میں ہوں : اچھا چرواہا بھیڑوں کے لیے اپنی جان دیتا ہے (یوحنا 10 : 11)۔ توبہ کرو : کیونکہ آسمان کی بادشاہی نزدیک ہے (متی 4: 17)۔ خداوند یسوع مسیح پر ایمان لا ، تو تُو اور تیرا گھرانا نجات پائے گا ( اعمال 16 : 31)۔ جو کوئی میرے(یسوع) پاس آئے گا اُسے میں ہر گز نکال نہ دونگا ۔ (یوحنا 6 : 37) ۔چونکہ اُس نے مجھ (یسوع) سے دل لگایا ہے اِس لیے میں اُسے چھڑاونگا ۔ میں اُسے سرفراز کرونگا کیونکہ اُس نے میرا نام پہچانا ہے ( زبور91 : 14) اور اگر میں ( یسوع)جا کر تمہارے لیے جگہ تیار کروں تو پھر آ کر تُمیں اپنے ساتھ لے لونگا تاکہ جہاں میں ہوں وہاں تُم بھی ہو (یوحنا 14 : 3)۔ کیونکہ گناہ کی مزدوری موت ہے مگر خدا کی بخشش ہمارے خداوند مسیح یسوع میں ہمیشہ کی زندگی ہے ۔ (رومیوں 6 : 23)۔ کیونکہ جب ہم کمزور ہی تھے تو عین وقت پر مسیح بے دینوں کی خاطر موُا ( رومیوں 5 : 6)۔ خدوند یسوع مسیح اِس دُنیا میں 2000 سال قبل آیا ۔ اُس نے سب لوگوں کی بھلائی اور سب بیماریوں سے اُن کو شفا دی ۔ اُس نے خدا کی بادشاہی سے متعلق انجیل کی منادی کی ۔ وہ مردوں میں سے جی اُٹھا اور آج زندہ ہے ۔ وہ آج ، کل اور ہمیشہ تک یکساں ہے ۔ وہ یہاں تک کہ آج بھی اُن سب لوگوں کے لیے بھلائی کرتا ہے جو اُس کے پاس آتے ہیں ۔

دعا: ” اے یسوع ، میں تُجھ سے محبت کرتا ہوں ، میرے گناہ معاف فرما ، اور مجھے میری بیماریوں سے شفا بخش ۔ مجھے سلامتی، آرام اور خوشی دے ۔ مجھے ابدی زندگی دے اور مجھے برکت دے ۔ آمین ۔”

 

You can find equivalent English tract @

Jesus Loves, Jesus Helps