خُدا آپ سے محبت کرتا ہے
کیا آپ جانتے ہیں کہ کون آپ سے بہت محبت کرتا ہے ؟ یہ قادرِ مطلق ، خدا ، ہمارا پیدا کرنے والا ہے ( مکاشفہ 1 : 8 ، پیدائش 1: 26 ، 27، 2: 7)۔ یہ ابدی خدا آپ سے اتنی زیادہ محبت کرتا ہے کہ اُس نے یسوع مسیح کو بھیجا ، اپنے اکلوتے بیٹے کو ، صلیب پر مرنے کے لیے ، تاکہ آپ کے گناہ معا ف ہو سکیں ( لوقا 23 : 34)۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ کیوں خدا آپ سے اتنی محبت کرتا ہے ؟ کیونکہ وہ پیار کرنے والے خدا ہے جس نے آپ کو اپنی صورت پر بنایا ۔ آپ کی روح کبھی نہیں مرے گی اور خدا کے لیے ساری دُنیا سے بڑھ کر ہے ( متی 16 : 26)۔ خدا آپ سے محبت کرتا ہے ، لیکن وہ گناہ سے نفرت کرتا ہے اور اِس کا انصاف کرتا ہے ۔ گناہ خدا کے دل کو دُکھی کرتے ہیں ، یہ آپ کو اُس سے جُدا کرتے ہیں ۔ عدالت کے دن ، یسوع گناہگاروں سے کہے گا ، ” میرے سامنے سے اُس ہمیشہ کی آگ میں چلے جاو جو ابلیس اور اُسکے فرشتوں کے لیے تیار کی گئی ہے “،”۔۔مگر راستباز ہمیشہ کی زندگی “( متی 25 : 41-46)۔ کیونکہ پہلے شخص آدم نے خدا کی نا فرمانی کی ، گناہ ، لعنت ، بیماری اور موت دُنیا میں داخل ہوئی ، ہم سب گناہگار بن گئے ، اور ہمیں جہنم میں ابدی آگ کی سزا کا حکم دیا گیا ۔ اب خدا بنی نوع انسان سے محبت رکھتا ہے ، جسے اُنے پیدا کیا تھا ، اور اُنہیں یسوع کی موت کے وسیلہ چھڑایا اور اُن تمام برکات کو واپس لایا جسے آدم نے اپنے گناہ اور نا فرمانی کے باعث کھو دیا تھا ( رومیوں 5 : 1۔ 21: افسیوں 1: 3۔ 14)۔ یسو ع آپ کی جگہ مرا تاکہ آپ کو سزا نہ مل سکے ، بلکہ آسمان پر ہمیشہ کے لیے خدا کے ساتھ رہیں اگر آپ اپنا بھروسہ اُس پر رکھتے ہیں ۔ ” کیونکہ گناہ کی مزدوری موت ہے مگر خدا کی بخشش ہمارے خداوند یسوع مسیح میں ہمیشہ کی زندگی ہے ۔”( رومیوں 6 : 23) ۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے خدا آپ سے محبت رکھتا ہے ۔ اُس نے آپ کو بچانے کے لیے فرشتو ں میں سے کسی ایک کو نہیں بھیجا ، بلکہ اُس نے آپ کو چھڑانے کے لیے دُنیا میں اپنے اکلوتے بیٹے کو بھیجا کیونکہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے ۔ یسوع نے کہا ، ” کیونکہ خدا نے دُنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے ۔”(یوحنا 3 : 16)۔ بہر حال ، خدا پاک اور راست ہے ۔ وہ آپ کو اُس وقت حاصل کرے گا جب آپ توبہ کرتے اور اپنے گناہوں کے لیے مسیح کے کفارے کو قبول کرتے ہیں ( یوحنا 3 : 3 ، رومیوں 3 : 24 ۔ 26)۔ یسوع نے کہا ، ” توبہ کرو اور خوشخبری پر ایمان لاو “(مرقس1 :15) ۔ اِسی لیے ، توبہ کریں اور ایمان رکھیں کہ یسوع مسیح اکیلا ہمارے گناہوں کے لیے مرا اور ہمیں اُسے اپنے دل سے اپنے ذاتی نجات دہندہ اور خداوند کے طور پر حاصل کرنا ہے ۔ خدا یقینا یسوع کے خون سے آپ کے سب گناہوں کو دھو ڈالے گا اور آپ کو بے داغ بنا دے گا ۔ روح القدس آپ کی زندگی بدل دے گا اور آپ کو نیا دل دے گا جب آپ خدا کا کلام سُنتے اور اِس کی فرمانبرداری کرتے ہیں ۔ وہ آپ کو پاک کرے گا اور آپ کو اپنی محبت ، خوشی اور سلامتی، حکمت اور طاقت کے ساتھ بھر دے گا اور اپنی بادشاہت کے لیے آ پ کی راہنمائی کرے گا ۔ عزیز دوستو، قادرِ مطلق خدا کے کلام کی فرمانبرداری کیجیے جو آپ سے محبت رکھتا ہے ۔ اب توبہ کیجیے اور خدا کی طرف مُڑیے ۔ آپ کے پاس صرف ایک زندگی ہے ، آپ اچانک مر سکتے ہیں ، آپ نہیں جانتے کہ جب اور کیسے ۔ لیکن خدا اپنے فضل سے ، آپ کو ابدیت کی تیاری کے لیے موقع دیتا ہے ۔ خدا کی معافی کے بغیر ، آپ کو آگ کی جھیل میں پھینکا جائے گا ۔ ” جہاں تماری روح نہیں مرتی اور آگ نہیں بُجھتی “(مرقس9 :47 ۔ 48)۔ موت کے بعد معافی نہیں ہے ، بلکہ خدا کی عدالت ہے ( عبرانیوں 9 :27) یسوع مسیح قیامت اور زندگی ہے ۔ وہ آپ کو مردوں میں سے زندہ کرے گا اور آپ کے اعمال کے مطابق آپ کا انصاف کرے گا (یوحنا 11 : 25، یوحنا 5 : 24۔ 29) ۔ اب سوچیے اور عمل کیجیے ۔ موت کے وقت ، آپ کو خدا ، اُس کی عدالت اور ہمیشگی کا سامنا کرنا ہے ! اِسے قبول کیجیے کہ آپ گناہگار ہیں ۔ آپکو ، خداوند یسوع مسیح کو یاد رکھے کی ضرورت ہے ، جو آ پکو آپ کے گناہوں کے لیے خدا کے قہر اور آنے والی عدالت سے چھڑا سکتا ہے ۔ اپنے مخلص دل کے ساتھ اُس کے سامنے ایسا کہتے ہوئے دعا کیجیے اور درخواست کیجیے کہ وہ آپ کے گناہوں کو معاف فرمائے۔
دعا: ” اے عزیر خدا ، مجھ گناہگار کو معاف کر ، جو موت کا مستحق ہے جسے یسوع لے چُکا ہے ۔ میں اپنے سب گناہوں کے لیے معاف چاہتا ہوں اور اب تیری طرف مڑنا چاہتا ہوں ۔ میں اقرار کرتا اور ایمان رکھتا ہوں کہ تیرے اکلوتے بیٹے یسوع مسیح نے ، جس نے اذیت برداشت کی اور صلیب پر مرا ، دفن ہوا اور دوبار ہ جی اُٹھا اُس نےمجھے بچایا اور چھڑایا ہے ۔ بہر بانی سے مجھے یسوع کے خون سے پاک صاف کر دے اور مجھے اپنا فرزند بنا لے ۔میں یسوع کو اپنے د ل میں اپنے ذاتی نجات دہندہ اور اپنی زندگی کا خداوند ہونے کے طور پر آنے کی دعوت دیتا ہوں ۔ اِس دن کے بعد مجھے تیرے لیے زندگی گزارنے میں مدد کر ۔اے میرے باپ ، یسوع کے نام میں میری روح بچانے کے لیے ، شکریہ !آمین ۔” زندہ خدا کا فرزند بننے کا کیسا استحقاق ہے ! ہمیشہ آپ کو بچانے کے لیے یسوع کا شکریہ ادا کریں ۔
You can find equivalent English tract @