بادشاہی کی تمثیل
“۔۔۔آسمان کی بادشاہی جال کی مانند ہے جسے جھیل میں ڈال دیا گیا اور ہر طرح کی مچھلیوں کو پکڑ لیا گیا تھا ۔
جب یہ بھر گیا ، تو مچھیرے نے اِسے ساحل پر کھنچ لیا ۔ پھر وہ بیٹھے اور اچھی مچھلیاں ٹوکریوں میں جمع کیں اور جو اچھی نہیں تھیں اُن کو پھینک دیا ۔
ایسے ہی ہے جو زمانے کے آخر پر ہو گا ۔ فرشتے آئیں گے اور شریروں کو راستبازوں سے الگ کریں گے اُنہیں جلتی ہوئی بھٹی میں پھینک دیں گے ، جہاں رونا اور دانت پیسنا ہو گا ۔
“کیا تُم اِن سب باتوں کو مجھ چُکے ہو ؟” یسوع نے کہا”۔۔”۔۔۔ متی 13 : 47 ۔ 51
میں نجات یافتہ بننے کے لیے کیا کروں ؟” اعمال 16 : 30
1۔ توبہ کرو اور انجیل پر ایمان لاو
“اور کہا کہ وقت پورا ہو گیا ہے اور خدا کی بادشاہی نزدیک آ گئی ہے ، توبہ کرو اور خوشخبری پر ایمان لاو۔ ” مرقس 1 : 15
2۔ یسوع پر اپنے خداوند اور نجات دہندہ کے طور پر ایمان رکھو
“لیکن جتنوں نے اُسے قبول کیا اُس نے اُنہیں خدا کے فرزند بننے کا حق بخشا یعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر ایمان لاتے ہیں ۔یوحنا 1 : 12
3۔یسوع کے سامنے اپنے گناہوں کا اقرار کریں
“اگر اپنے گناہوں کا اقرار کریں تو وہ ہمارے گناہوں کے معاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سچا اور عادل ہے ۔ 1 یوحنا 1 : 9
4۔ پانی اور روح القدس کا بپتسمہ حاصل کیجیے
“پطرس نے اُن سے کہا کہ توبہ کرو اور تُم میں سے ہر ایک اپنے گناہوں کی معافی کے لیے یسوع مسیح کے نام پر بپتسمہ لے تو تُم روح القدس انعام میں پاو گے۔” اعمال 2 : 38
5۔ انجیل کے مطابق زندگی بسر کیجیے
میرے فرمان کو بجا لا اور زندہ رہ ۔۔۔ امثال 7: 2
انتخاب آپ کا ہے!!!
“تُجھ پر ویسا ہی فتویٰ ہو گا ۔۔۔”تُو نے آپ اِس کا فیصلہ کیا “1 سلاطین 20 : 40