تُم پر سلامتی ہو
سلامتی ۔ کتنا میٹھا اور راحت بخش لفظ ہے ! سلامتی جس کے لیے انسانی روح بے قرار و بے چین رہتی ہے ۔ لاکھوں اِس کی تلاش کر رہے ہیں ، لیکن یہ اُن سے لاکھوں میل دور دکھائی دیتی ہے ۔ سلامتی کو امیر خرید نہیں سکتے ، حکمت اِس کی تلاش نہیں کر سکتی ، اور شہرت اِسے لبھاہ نہیں سکتی ۔ زیادہ کامیاب نہ ہونے کے ساتھ ،سلامتی کو شاید آ پ بھی تلاش کر رہے ہوں ۔ کتنی بار ، کیونکہ آپ کے پاس اِس سلامتی کی کمی ہے ، آپ اپنی ناکامی کو دوسروں پر نکالنا چاہتے ہیں ، یا شاید ہو سکتا ہے آپ نے اپنی ہی زندگی لینے کے لیے سوچا ہو ؟ آپ نے شاید نشہ کے ذریعے سلامتی کو پانے کی کوشش کی ہو ، لیکن یہ ثابت شُدہ حقیقت ہے کہ نشہ کے اثرات ایک بار شروع ہو جائیں ، تو سلامتی ہوا میں غائب ہو جاتی ہے ۔ کچھ ماورائے عقل کے غور و خوص یا یوگا سے کوشش کرتے ہیں ۔ حال ہی میں اُن پر میڈیکل ٹیسٹ ہوا جو اٹھارہ مہینوں سے ٹی ۔ ایم کی مشق کر رہے تھے ، یہ عیاں کیا گیا کہ وہ اُن کی نسبت دوہری بار زیادہ سائیلوجیکل ابتری کو رکھتے جنہوں نے اِس مشق کو نہیں جھیلا تھا ۔ کچھ گوشہ نشینی کی زندگی گزارنے کے لیے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں ، صرف یہ تلا ش کرنے کے لیے کہ بے چینی کی وجہ دوسروں میں زیادہ نہیں ہے جتنی اُن میں ہے ۔ دُنیا سے پیچھے ہٹنا اُنہیں اپنی ہی فطرت میں بگاڑ ک ساتھ روبرو ہونے کے لیے لاتا ہے ۔ زندگی کا مقصد کیا ہے ، اگر ہم اپنے روز مرہ کے مسائل میں سلامتی اور سکون کو نہیں پا سکتے ؟اِس کی وجہ کہ ہم کیوں اِس کتابچے کو آپ کو پیش کر رہے ہیں یہ کہ ہم آپ کو اُس ایک سے متعارف کرنا چاہتے ہیں ، صرف وہی ایک جو آپ کو خالص اور ہمیشہ قائم رہنے والی سلامتی دے سکتا ہے ۔ میں تُم میں سلامتی چھوڑے جاتا ہوں ۔ میں اپنی سلامتی تمہیں دیتا ہوں ۔۔۔ تمہارا دل نہ گبھرائے ، نہ خوف زدہ ہو ۔ ” یہ محض خالی الفاظ ہی نہیں ہیں ، بلکہ اُس ایک کے الفاظ ہیں جس نے آپ پر یہ ثابت کرنے کے لیے اپنی زندگی دے دی کہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے ، آپ کی بہتری کے لیے آپ کی پرواہ کرتا ہے ۔ کوئی آپ کو سلامتی نہیں دے سکتا ، ماسوائے اُس کے جو خود اپنے اندر رکھتا ہے ۔ یہاں ایک ہے جو اِس کا مالک ہے اور آپ کو سلامتی دینے کا وعدہ کرتا ہے ۔ اُسے سلامتی کا شہزادہ کہا جاتا ہے ۔ اُس کا نام یسوع ہے ، آپ کہہ سکتے ہیں ، ” لیکن یسوع میرے لیے حقیقی نہیں ہے ، تو میں کیسے کسی سے کوئی چیز لے سکتا ہے جسے میں نے دیکھا تک نہیں ؟” اگر یسو ع آپ کے لیے حقیقی ہے ، تو آپ پہلے ہی سے اِس سلامتی کو رکھیں گے ۔ وجہ کہ وہ کیوں آپ کے لیے حقیقی نہیں ہے یہ ، کہ یہاں کچھ ہے جو آپ کو اُس سے جُدا کر رہا ہے اور سلامتی وہ آپ کو دینا چاہتا ہے ، جو کچھ آپ کا اپنا گناہ ہے ۔ اپنے دلوں کی گہرائیوں میں ہم سب جانتے ہیں کہ درست اور غلط کیا ہے ، اور جب ہم اپنے اندر کے ضمیر کی آواز کو نظر انداز کرتے ہیں جو ہمیں بتاتا ہے کہ ہمیں ایسی چیزیں نہیں کرنی ، تو ہم درحقیقت اپنے بہرے کام کو اُس کی آواز کی طرف موڑ رہے ہوتے ہیں جو ہمیں اپنی سلامتی دینا چاہتا ہے ۔ ذرا اِن مندرجہ ذیل اقتباسات ( مقولوں ) پر غور کیجے : ” اگر تُم صرف میرے حکموں پر توجہ دو گے ، تو تمہاری سلامتی دریا کی مانند ہہو ، تمہاری راستی ” سمندر کی لہروں” کی مانند ہو گی ۔ “” اگر ہم اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں ، تو وہ وفادار اور راست ہے اور ہمارے گناہوں کو معاف کرتا ہے اور ہمیں ساری نا راستی سے پاک کرتا ہے ۔ ” اب یہ آپ پر منحصر ہے ۔ اگر آپ واقعی سلامتی چاہتے ہیں ، تو جو آپ کو کرنے کی ضرورت ہے وہ آپ کو اُس ہر چیز سے دور ہٹنے کی ضرورت ہے جسے آپ جانتے ہیں کہ وہ آپ کی زندگی میں غلط ہے ، اور یسوع سے اپنی معافی کی درخواست کیجیے ۔ وہ ایسا کرنے کے قابل ہے اور کسی بھی گناہ کو معاف کرنے کا خواہاں ہے جو آپ نے سرزد کیا ہے، کیونکہ اُس نے صلیب پر آپ کے اور میرے گناہوں کی سزا کو برداشت کرنے کے لیے اپنی زندگی دی ۔ پھر خدا کی فرمانبرداری کرنے کا فیصلہ کیجیے جو کچھ بھی وہ آپ سے تقاضا کرتا ہے ۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں ، تو آپ حقیقی سلامتی کو پائیں گے ، جو آپ کے ادراک سے بالا تر ہے ، اور یہ سلامتی آپ کو بھر دے گی اور کبھی آپ سے دستبردار نہیں ہو گی ۔ جب آپ کا گناہ مٹایا جاتا ہے ، تب یسوع سلامتی کا شہزادہ آپ کے حقیقی بنے گا ۔ سلامتی ، گناہ اور بیماری سے چھٹکارہ ، سب اکٹھے آتے ہیں ۔ یسوع نے دُکھ برداشت کیا اور صلیب پر مرا ، نا صرف ہمیں گناہ سے رہائی دلانے کے لیے ، بلکہ بیماریوں اور کمزوریوں سے بھی چھڑانے کے لیے ۔ جب آپ اُسے اپنے خداوند اور نجات دہندہ کے طور پر قبول کرتے ہیں ، تو وہ آپ کی روح کے لیے نا صرف معافی اور سلامتی لاتا ہے ، بلکہ آپ کے بدن کو شفا بھی دیتا ہے ۔ داود بادشاہ ، جس نے اِس کا تجربہ کیااُس نے گایا ، ” اے میری جان خداوند کی حمد کر ، اور اُس کی بخششوں کو بھول نہ جا ، جو تیرے سب گناہوں کو معاف کرتا ہے اور تجھے ساری بیماریوں سے شفا بخشتا ہے ۔ ” یقین کیجیے ، جب آپ یسوع ، سلامتی کے شہزادےسے ملتے ہیں اور اُس کی سلامتی کو حاصل کرتے ہیں ، تو ڈر ، فکر اور دکھ درد سادہ طرح آپ کے دل سے مٹ جاتے ہیں ۔ آپ کی زندگی کے ساتھ ، آپ اِس ٹوٹی ہوئی اور نفرت بھری دُنیا کے لیے سلامتی اور راحت کو لانے کے بھی قابل ہونگے ۔
دعا: ۔ اے خداوند یسوع ، تُو سلامتی کا شہزادہ ہے ، اور مجھے تیری سلامتی کی ضرورت ہے ۔ میں جانتا ہوں کہ یہ میرا گناہ ہے جو مجھے تُجھ سے جُدا کرتا ہے ۔ مہربانی سے میرے گناہ معاف فرما اور میرے گناہ آلود دل کو اپنے بیش قیمت خون کے ساتھ دھو دے ۔ آج، میں تُجھے اپنا خدا اور اپنا نجات دہندہ قبول کرتا ہوں ۔ میں وہی کچھ کرنے کو تیار ہوں جو تُو مجھے کہتا ہے ، لیکن مہربانی سے میری مد د کر ۔ اے خداوند مجھے شفا دے اور مجھے سلامتی بخش ۔ آمین ۔”
You can find equivalent English tract @