آپ کو آسمان (جنت) یا جہنم کا انتخاب کرنا ہے
آپ کس کو چُنیں گے ؟ آپ اپنی ہمیشگی کہاں گزاریں گے ؟
اپنا فیصلہ کرنے سے پہلے ، براہِ مہربانی نیچے دی گئی سچائیوں کا قیاس کیجیے :
1۔ ہر شخص خدا اور موت کے ساتھ مقرر ہونے کو رکھتا ہے ۔ “جس طرح آدمیوں کے لیے ایک بار مرنا اور اُس کے بعد عدالت کا ہونا مقرر ہے ۔” عبرانیوں 9 : 27
2۔ ہر شخص گناہگار پیدا ہوتا ہے ، گناہ میں پیدا ہوتا ہے ، پہلے انسان ، آدم کی میراث ہوتے ہوئے ، جس نے خدا کے خلاف گناہ کیا ۔ ” دیکھ میں نے بدی میں صورت پکڑی اور میں گناہ کی حالت میں ماں کے پیٹ میں پڑا۔” زبور 51: 5
“پس جس طرح ایک آدمی کے سبب سے گناہ دُنیا میں آیا اور گناہ کے سبب سے موت آئی ، یوں موت سب آدمیوں میں پھیل گئی اِس لیےکہ سب نے گناہ کیا ۔ ” رومیوں 5: 13
3۔ اِسی لیے انسان اپنے گناہوں کی وجہ سے ابلیس کا غلام ہے ۔ ” جو کوئی گناہ کرتا ہے گناہ کا غلام ہے ۔۔۔ تُم اپنے باپ ابلیس سے ہو او ر اپنے باپ کی خواہشوں کو پورا کرنا چاہتے ہو ۔ یوحنا 8: 34
4۔ کوئی شخص نیک اعمال ، معاہدوں ، وعدوں ، یا دُنیا کے بنائے ہوئے فلسفوں یا مذاہب سے جنہیں انسان نے بنایا ہے کے ذریعہ بچ نہیں سکتا ۔ وہ غلام ہے ۔، اور اپنے آپ کو چھڑا نہیں سکتا ۔ ” اُن میں سے کوئی کسی طرح اپنے بھائی کا فدیہ نہیں دے سکتا ، نہ خدا کو اُس کا معاوضہ دے سکتا ہ ۔ کیونکہ اُن کا فدیہ گراں بہا ہے ۔ ” زبور 49 : 7 ، 8 ۔
5۔ تمام گناہگاروں کے لیے خدا کی آخری عدالت آگ کی جھیل میں ابدی سزا ہو گی : کیونکہ خدا پاک ہے اور کوئی بھی شخص اور کوئی بھی ناپاک چیز اُس کی حضوری میں نہیں رہ سکتی ۔ ” کیونکہ گناہ کی مزدوری موت ہے ۔ ” رومیوں 6: 23 اگرچہ تمام لوگ گناہگار ہیں اور ابلیس کے غلام ہیں ، خدا اپنی بے مثال محبت میں اُن سب کو بچا چُکا ہے جو مندرجہ ذیل طریقے سے ایمان اور بھروسہ رکھنے کا انتخاب کرتے ہیں : 1۔ یہ ادراک کرنا کہ آپ گناہگار ہیں اور اپنے گناہوں کو چھوڑنے کے لیے توبہ کرنا اور یسوع کا اقرار کرنا ۔ ” پس توبہ کرو اور رجوع لاو تاکہ تمہارے گناہ مٹائے جائیں۔” اعمال 3 : 19 ” اگر اپنے گناہوں کا اقرار کریں تو وہ ہمار ے گناہوں کے معاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سچا اور عادل ہے “1 یوحنا 1 : 9
2۔ یسوع مسیح کے نام پر بُلائے جانے پر اپنی نجات کے لیے انجیل پر ایمان رکھیے ۔ ” لیکن خدا اپنی محبت کی خوبی ہم پر یوں ظاہر کرتا ہے ، کہ جب ہم گناہگار ہی تھے تو مسیح ہماری خاطر موا۔” رومیوں 5: 8 3۔ پانی سے بپتسمہ یافتہ بنیے ، کیونکہ اگرچہ آپ کے سب گناہ معاف کیے گیے ہیں جب آپ ایمان رکھتے ہیں ، اب بھی گناہ کی فطرت ، ” پُرانے انسان” کو مرنا ہے اور دفن کیا جانا ہے تاکہ آپ مکمل طور پر نئی زندگی گزار سکیں ۔ ” پس موت میں شامل ہونے کے بپتسمہ کے وسیلہ سے ہم اُس کے ساتھ دف ہوئے ” رومیوں 6: 4
4۔ اِس کے بعد آپ روح القدس کا بپتسمہ حاصل کر سکتے ہیں ( نئی زبانوں میں بولنے کی گواہی کے ساتھ )۔ جیسے آپ کو گناہ میں اپنی خدمت کے لیے ابلیس کی طرف سے طاقت بخشی جاتی ہے ، ویسے ہی خدا آپ کو روح القدس کے وسیلہ مستحکم کرے گا کہ آپ راستبازی اور پاکیزگی کے ساتھ اُس کی خدمت کریں ۔ ” لیکن جب روح القدس تۃم پر نازل ہو گا تو تُم قوت پاو گے : اور تم میرے گواہ ہو گے ۔۔۔ ” اعمال 1 : 8
فیصلہ آپ کا ہے
جہنم : میں اپنے گناہوں میں ابلیس کی خدمت جاری رکھنے کا انتخاب کرتا ہوں ، میں خدا کی محبت اور کفارے کو رد کرتا ہوں جو اُس نے میرے لیے مہیا کیا ۔ اِسی لئے ، میں بچنے کے بغیر اپنی ساری ہمیشگی جہنم میں رہنے کا احاطہ کر چُکا ہوں ۔ ” اے ملعونومیرے سامنے سے اُس ہمیشہ کی آگ میں چلے جاوجو ابلیس اور اُس کے فرشتوں کے لیے تیار کی گئی ہے “متی 25 : 41۔
آسمان (جنت): میں ابلیس کی غلامی اور ابلیس سے خلاصی کا انتخاب کرتا ہوں ، اُس کفارے پر ایمان رکھتے ہوئے جو خدا نے میرے لیے مہیا کیا جو کہ صرف خداوند یسوع مسیح ہے جس کی میں فرمانبردری کرتا چاہتا ہوں اور راستی کے ساتھ پاک خدا کی خدمت کرنا چاہتا ہوں ۔ میں خدا کے وعدہ کے مطابق ،خدا کے ساتھ اُس کے مقدس شہر میں ہمیشہ رہنے کا احاطہ کر چُکا ہوں۔”شاباش، اے اچھے اور دیانتدار نوکر ۔۔۔ اپنے مالک کی خوشی میں شریک ہو ۔ ” متی 25: 23