how to happy _uru

درحقیقت کیسے خوش رہنا ہے

اِس کتابچے کو مت پھینکیں جب تک کہ آپ اِسے پوری طرح پڑھ نہیں لیتے ۔ یسوع آپ کی زندگی بدل سکتا ہے اور آپ کو آپ کے تمام مسائل کا حل دے سکتا ہے ۔ سچ ، آپ ہو سکتا ہے سلامتی اور خوشیوں کی تلاش  اور کھوج کر رہے ہوں اور آپ نے ابھی اِنہیں نہ پایا ہو ۔ لاکھوں لوگوں نے سگریٹ نوشی ، شراب نوشی ، ناچ گانا، قمار بازی ، نشہ لینا اور جنسی بد فعلی سے امن و سکون اور خوشیوں کو حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ اُن خوشیوں کو تلاش کرنے کی بجائے ، جو اُنہوں نے آخر کار اپنے اندر پائیں وہ ذہنی دباو اور بیماری کی تکلیف کو روکتی ہے ۔ کچھ لوگ مایوسی میں اپنی ہی زندگی لے لیتے ہیں ۔ عزیز دوست ، حقیقی خوشی کا بھید بہت ہی آسان ہے۔ برسوں قبل ، میں اپنی گناہ آلود زندگی کی وجہ سے ذہنی تباہی میں مبتلا تھا ۔ میں نے بہت سے مذاہب کے ذریعے ، جس میں مسیحی مذہب بھی  شامل ہے اپنی خوشی کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی ، لیکن ایسا نہ کر سکا ۔ میں نے بہت سے قابلِ احترام اور مذہبی لوگوں تک رسائی حاصل کی ۔ میں نے دُنیا کی عظیم شخصیات کی لکھی گئی بہت سی اچھی اور اخلاقی کتابیں پڑھیں ۔ اِس کا نتیجہ الجھاو  اور غلط فہمی تھا ۔ تب میں نے زندہ رہنے کی کسی وجہ کو نہ پایا ۔ ایک دن میری زندگی ڈرامائی طور پر یکسر بدل گئی ۔ یہ وہ دن تھا جب یسوع مسیح ظاہر ہوا اور مجھے بتایا کہ وہ میرے سب گناہوں اور بیماریوں کے لیے مرا اور یہ کہ اگر میں اُس پر بھروسہ اور ایمان رکھوں گا ، اور اُس کے سامنے اپنے گناہوں کا اقرار کرونگا ، تو وہ مجھے معاف کر دے گا اور میری بد بخت ، غلیظ زندگی کو بدل دے گا ۔ میں اپنے د ل کی گہرایوں سے یسوع کے سامنے گڑگڑایا ۔ جس لمحے میں نے اپنے سب گناہوں کی معافی کے لیے درخواست کی ، اُس بیش قیمت خون نے جو اُس نے کلوری کی صلیب پر بہایا تھا اُس نے مجھے پاک صاف کر دیا ۔ میں نے بڑے آرام و سکون کو محسوس کیا ۔ یہ ایسے تھا جیسے اگر ہمالیہ کے ہزاروں پہاڑ جو مجھ پر  وزن ڈالے ہوئے تھے وہ معدوم ہو چُکے تھے ۔ ایک راحت بخش احسا س : ” سلامتی جو ساری سمجھ میں پائی جاتی ہے ۔” جس نے سار ے انسانی تذکرے کو توڑ ڈالا ، جو میری ساری انسانیت میں سرایت کر گیا ۔ آسمانی خوشی مجھ میں بھر گئی اور اپنے دل کے وسیلہ ، میں نے مسیح کو اپنے دل میں آنے اور بادشاہوں کے بادشاہ  اور خداوندوں کے خدا   کے طور پر تخت نشین  ہونے کا تجربہ کیا ۔ اُس وقت سے ، میں نے پایا کہ میری زندگی نئی معنی رکھتی ہے ۔ اُس نے مجھے خطرناک بیماریوں سے بھی شفا بخشی ، جیسے کہ  شوگر ، سانس کا رُکنا ، بواسیر ، ٹائیفائیڈ اور یرقان سے ۔ اب خداوند یسوع مسیح کے وسیلہ ، میں اب خوشی اور صحت مند انسان ہوں ۔ آج آپ اِن سب سے لطف اُٹھا سکتے ہیں اور اِس سے بھی بڑھ کر جوشیلے تجربات کر سکتے ہیں ، اگر آپ ابھی ، یسوع مسیح کو اپنے خدا اور نجا ت دہندہ کے طور پر قبول کریں گے اور اُس کے سامنے اپنے سب گناہوں کا اقرار کریں گے ۔ ” اگر ہم اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں ، تو وہ ہمارے گناہوں کو معاف کرنے کے لیے راست او ر وفادار ہے ، اور ہمیں  ساری ناراستی سے پاک کرتا ہے ۔”یسوع مسیح کا خون ۔۔۔ ہمیں سب گناہوں سے پاک کرتا ہے ۔ ” اگر آپ کسی ذہنی یا جسمانی بیماری میں بھی مبتلا ہیں ، تو وہ آپ کو شفا دے سکتا اور صحت اور خوشیاں دے سکتا ہے ۔ “حالانکہ وہ ہماری خطاوں  کے سبب سے گھایل کیا گیا اور ہماری بد کرداری کے باعث کچلا گیا : ہماری  ہی سلامتی کے لیے اُس پر سیاست ہوئی  تا کہ اُس کے مار کھانے سے ہم شفا پائیں “(یسعیاہ 53:5) “(یسوع نے ) اُن سب کو شفا دی جو بیمار تھے ۔” اب  ، مہربانی سے دعا کیجیے :” اے خداوند یسوع ، میرا ایمان ہے کہ تُو میرا خدا اور نجات دہندہ  ہے ۔ تُو ہمارے سب گناہوں اور بیماریوں کی وجہ سے مرا ۔ مجھے معاف کر  او ر اپنے بیش قیمت خون سے میرے سب گناہوں کو دھو ڈال ۔ میرے دل میں آ۔ ابھی مجھے بچا اور شفا دے ۔ یسوع کے نام میں ۔ آمین ۔

“جو کوئی خداوند ( یسوع ) پر بھروسہ رکھتا ہے وہ خوش رہتا ہے ۔ “

contact@sweethourofprayer.net مزید معلومات کے لیے براہِ کرم رابطہ کیجیے:

You can find equivalent English tract @

How to be really happy