19 / 100

amazing-grace-of-god_uru_front12amazing grace of god

Download PDF Tracts

خدا کا حیران کن فضل

 

جس وقت میں 14 سال کی عمر تک پہنچا ، میں پہلے ہی ہر قسم کی گمراہی او ر قابل تصوربد فعلی میں مبتلا شراب پینے والا بن چُکا تھا ۔ میں نے وِسکی پینا ایک چمچ سے شروع کیا تھا اور یہ شراب پینا پانچ گیلن تک پہنچ چُکا تھا ۔ مناسب تربیت  یا مسیحی نظم و ضبط کے بغیر  ، میرے بھائی اور میں جنگلی جانوروں کی مانند جوان ہوئے تھے ۔ شیطان ، جو اِس دُنیا کا شہزادہ ہے ، اُس نے میری آنکھوں کو اندھا کر دیا تھا اور میں بد بخت ، خود غرض ، نا خدا ترس اور تباہ کن زندگی بسر کررہا تھا ۔ یہاں راہ ہے جو انسان کے لیے درست معلوم ہوتی ہے ، لیکن اِس کا خاتمہ موت ہے ۔ 31 سا ل کی عمر میں ، میری گناہ آلود زندگی درجہ کمال تک پہنچ چُکی تھی ۔ ایک رات ، میں  پوری طرح شراب کے نشے میں  گھر پہنچا اور اُن لوگوں کو دلائل  پیش کرنا شروع کے جو میرے ساتھ رہتے تھے ۔ اُنہوں نے مجھے دھمکایا اور خوف دلایا ۔ ابلیس جو” چوری کرنے ، اور مارنے اور تباہ کرنے کے لیے آتا ہے اُس نے مجھے قائل کیا کہ میں اُن چاروں کو اپنے 38 کیلبر پستول کے ساتھ مار دوں ۔ اُن کو گولی مارنے کے بعد ، اُس نے مجھے بتایا کہ میں اپنے آپ کو مار دوں، لہذا میں نے پانچ مرتبہ اپنے آپ کو گولی ماری :  دو بارہ معدے میں ، ایک بار پھیپھڑے میں ، اور ایک بار اپنے سر میں ۔ اچانک ، اچانک ، ایک چمکدار روشنی میرے چاروں گرد چمکی اور میں زور دار تیز ہوا کو اپنی طرف آتے سُنا ۔ جیسے کی ٹیلی ویژن سکرین پر ، خدا کے روح نے میرے سب گناہوں کو جو میرے بچپن سے تھے اُن کو عیاں کیا ۔ یہ  ادراک کرتے ہوئے کہ میں اپنی جہنم کی راہ پر ایک کھویا ہوا گناہگار تھا کیونکہ ‘ گناہ کی مزدوری موت ہے’ میں جہنم میں اپنی روح کو جلتے ہوئے آگ کو محسوس کر سکتا تھا ۔ پھررو ح نے کہا : جو کوئی خداکا نام لے گا نجات پائے گا ۔ ” سموکنگ گن جو  ابھی بھی میرے ہاتھ میں تھی اور خون میرے جسم سے بہہ رہا تھا ، میں رات میں ڈگمگاتے ہوئے زور زور سے چِلایا ، اے خداوند یسوع ، مجھے بچا ! جلدی سے ، کچھ خلافِ معمول رونما ہونا شروع ہوا اور میں خدا کے فرشتوں اور بد روحوں کے درمیان ہونے والی جنگ  سے آگاہ ہوا ۔ خدا کا روح جلتی ہوئی آگ  کی مانند مجھ پر ناز  ل ہوا ، اۃن سب شراب ، سگریٹ نوشی  ، زناکاری ، کفر ، وغیرہ کی ناپاک روحوں کو مجھ میں سے نکالتے ہوئے ۔ یسوع مسیح  کے خون نے مجھے اِن سب گناہوں سے پاک ساف کر دیا اور بڑی سلامتی اور خوشی میرے دل میں بھر گئی ۔ میں خدا کے فرزند کے طور پر ‘ نئے سرے سے ‘ پید ا ہو چُکا تھا اور اب شیطان کی طاقت کا اسیر نہیں تھا ۔ پھر یسوع نے مجھے روح القدس سے بھر دیا اور  نئی اور غیر زبان میرے منہ سے آسمانی تعریف کرنے لگی ! ابھی تک میری زخمی حالت  میں ، میں کسی ریل کے ٹریک پر ڈگمگاتے ہوئے بے یارو مددگار گرا ہوا تھا ۔ میرا بدن سرد پڑ گیا جب مجھ سے خون بہنا جاری رہا ، اور پھر ، اپنے خوف میں ، میں نے ٹرین کو آتے دیکھا ! ابلیس مجھے مارنے کی کوشش کر رہا تھا ، لیکن خداوند نے ایک پولیس مین کو بھیجتے ہوئے جس نے ٹرین کے لیے جھنڈا نیچے کیا  مجھے معجزاتی طور پر  بچا لیا ۔ پولیس مین نے مجھے سگریٹ کی پیشکش کی ، لیکن اب ، کسی عجیب وجہ سے ، یہ مجھے کسی طرح ناپاک  دکھائی دیتی تھی ۔ خدا مجھے مکمل طور پر میری سب بُری عادات سے چھٹکارہ دے چُکا تھا اور مجھے نئی زندگی بخشی تھی ۔ خدا کا بچانے والا فضل کتنا حیران کن ہے ! ہسپتال لیجانے کے بعد ، ہماری زندگیوں کو بچانے کی تمام کوششیں ناکامیاب تھیں اور ہم سب کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا ۔ اِس کے باوجود ، خداوند نے ہمارے لیے دعا کرنے کے لیے کچھ مسیحی بھیجے اور ہم پانچوں نے جلدی سے شفا پائی ۔ یسوع صرف روح بچانے والا ہی نہیں ، بلکہ بدن کو شفا دینے والا بھی ہے ۔ یسوع نے اپنے کلام سےروحوں کو نکالا اور اُن سب کو شفا دی  جو بیمار تھے ۔۔۔ ‘ اور ‘ جس کے مار کھانے سے تُم نے شفا پائی ۔ ‘ خدا کی راہیں کامل اور سمجھ سے بالاتر ہیں ۔ وہ چھوٹی چڑیوں سے بھی آگا ہ ہے ، تو کتنا زیادہ اُن سب کے لیے ہوگا جو اُس کی طرف مڑتے ہیں ۔ یسوع مسیح میرا نجات دہندہ ، میرا شفا دینے والا بنا ، اور اِس کے بعد جلد ہی ، وہ میرا ‘حمایت کرنے والا ‘ بنا ۔ ایک دن اپنے عدالتی کیس میں ، میں جج کے سامنے جواب دہی کے بغیر کھڑا تھا   ۔ ہر چیز میرے خلاف تھی ، لیکن خدا نے جج کے دل کو چھوا اور اُس نے مجھے صرف  20 سال  کی سزا دی ۔ اگرچہ مجھے جیل کی سلاخوں کے پیچھے وقت گزارنا تھا ، میری روح پرندے کی طرح آزاد تھے کیونکہ خدا شاندار طور پر مجھے بدل چُکا تھا ۔ ۔ جو کوئی گناہ کرتا ہے وہ گناہ کا خادم ہے ۔۔ اگر بیٹا تمہیں آزاد کرے گا ، تو تُم بلا شُبہ  آزاد ہو گے ۔ ‘ یسوع کے بارے مزید جاننے کی بھر پور آرزو کے ساتھ، میں نے دعا کی کہ خدا قید خانے میں اِس وقت میری مدد فرمائے ۔ پہلی مرتبہ اپنے قید خانے کے سیل میں داخلے پر ، روح القدس نے مجھے میرے نکمے بستر کو دیکھنے کے لیے کہا ۔ اُس میٹرس کے نیچے دیکھنے پر ، اپنی بڑی حیرانی کے ساتھ ، میں نے وہاں ایک بالکل نئی بائبل کو پایا ۔ ہلیلویاہ ! مسلہ صرف یہ تھا کہ میں نے کبھی نہیں سیکھا تھا کہ اِسے پڑھنا کیسے ہے ، لیکن خدا ، جو سب چیزیں اچھی طرح کرتا ہے ، اُس نے مجھے دن بدن سکھانا شروع کیا ۔

خدا کے کلام کو پڑھتے ہوئے ، میں نے پایا جہاں ساول ، ایک یہودی فریسی ، نے بھی غیر معمولی تبدیلی کا تجربہ کیا تھا ۔ آج کچھ لوگوں کی مانند ، اُس کا یقین نہیں تھا کہ یسوع خدا کا بیٹا ، مسیحا تھا ۔ اِسی لیے ، اپنے مذہبی جنون میں اُس نے اپنے دور کے بہت سے مسیحیوں کو ایذا دی اور مار ڈالا ۔ اب خدا ، جو بھر پور رحم کرنے والا ہے ، اِس شخص کی طرح انسان کو بچا سکتا تھا ۔ میں نے یہ بھی پڑھا کہ اُس کے تبدیل ہونے کے تین دن بعد، ساول ( جسے اب پولس  کے طور پر جانا جاتا ہے ) کو پانی سے بپتسمہ دیا گیا تھا اور پھر خدا نے اُسے روح القدس کے ساتھ بھر دیا ۔ اِس لیے ، یہ ایک  تجربہ میری تبدیلی میں کم تھا ، میں نے اپنے  سب سے پہلے موقع پر پانی میں غوطہ کھاتے ہوئے بپتسمہ میں خداوند کی تابعداری کی ۔ قید میں مَیں نے بہت سے مذہبی ریڈیو نشریات کو سُنا اور کارسپونڈنس کورسز کے لیے لکھا ،  لیکن اُ ن کے لٹریچر کے مطالعہ نے مجھے زیادہ سے زیادہ الجھن میں ڈال دیا  ۔ پھر خدا نے مجھے اُن سب کتابوں کو تباہ کرنے کے لیے کہا تاکہ وہ خود مجھے  اپنے کلام بائبل سے سکھا سکے  ۔ جب وہ ، روح کی سچائی ، آتی ہے ، وہ تمہیں ساری سچائی سکھائے گا ، اور آپ کو سکھانے کے لیے کسی انسان کی ضرورت نہیں ۔۔ یہی تمہیں سب چیزیں سکھائے گا ۔۔ ‘ خدا کا کلام دن اور رات میری شادمانی بنا ۔آرام ، قوت اور  راہنمائی کے ذریعہ کے طور پر ، اُس کے کلام نے مجھے میری قید  کے تمام سالوں میں میری زندگی کو پا ک  اور فتح مند بنانے کے قابل کیا ۔ مسیح کی محبت کے ساتھ ،  دوسرے مسیحیوں کے ساتھ ہم نے اپنے ساتھی قیدیوں کو گواہی دینا شروع کی ، اُن بائبل کی کلاسیں  دیں ، اور بیمار کے لیے دعا کرنا سکھایا ۔ میں بہت ایذار سانی میں سے گزرے  اور کئی دفعہ ہماری زندگیوں کو خطرہ ہوا لیکن ہم نے یسوع مسیح کے نام کو جلال دینا اور اونچا رکھنا جاری رکھا ۔ آخر کار ، 13 سال کے بعد اپنے اچھے رویے کی وجہ سے مجھے آزاد کر دیا گیا تھا ۔ پھر ، جیسے پطرس کو  قید سے رہائی پانے کے بعد دعا کرنے والے مقدسین کے لیے راہنمائی کرنا تھی ، خداوند نے معجزاتی طور پر میری راہنمائی کی کہ اُس کے دعا کرنے والے مقدسین میں سے کچھ کے لیے جو فراموش کر دئے گئے تھے اُن کی خدمت کروں ۔ اِس کے تھوڑی دیر بعد ، میں نے اپنی ساری زندگی اُس کے لیے وقف کر دی جس نے صلیب پر اپنا آپ مجھے دے دیا تھا ۔ اکثر میں حیران ہوتا اور اپنے آپ سے پوچھتا ، کیوں خدا کو کسی کو میری مانند نکمے کے طور پر اپنی خدمت کے لیے چُننا تھا ؟ خدا نے دُنیا کے بیوقوفوں جو چن لیا کہ حکیموں کو شرمندہ  کرے  اور خدا نے دُنیا کے کمزوروں کو چُن لیا تاکہ زور آوروں کو شرمندہ کرے ، جی ہاں ،  اُس نے بے وجودوں کو چُنیا کہ موجودوں کو نیست  کرے ، تا کہ کوئی بشر خدا کے سامنے فخر نہ کرے  ۔’ یقینا اُس کا کلام پورا ہو چُکا ہے ۔

میرے عزیز دوست ، اگر خدا میری مانند ایک گناہگار کو بچا سکتا ہے ، وہ آپ کو بچا سکتا ہے وہ کسی کو بھی بچا سکتا ہے ۔ لہو  جو یسوع نے ساری دُنیا کے گناہوں کے لیے صلیب پر بہایا وہ اب بھی کسی گناہگار کو بچانے ، پاک صاف کرنے اور رہائی دینے کے قابل ہے جو مخلصی کے ساتھ اُس کے پاس آتے ہیں ۔ کیوں آج اپ اپنی زندگی اُس کے حوالے نہیں کرتے ؟ یسوع مسیح جلد آ رہا ہے ! وہ اُس دن کی تیاری کے لیے آپ کی پاک اور فتح یاب زندگی گزارنے میں مدد کر سکتا ہے ۔ کیا فطرت کی ساری مملکت میری تھی ، محبت حیران کن تھی ، الہی تھی ، میری زندگی ، میری جان ، میرے سب کچھ کا تقاضا تھا ! اِسی طرح میرے لیے زندہ رہنا مسیح ، اور مرنا منافع  ہے ! خدمت کے لیے بچایا جانا ، سیموئیل ڈرین

دعا: اے باپ میں اپنے سب گناہوں سے توبہ کرتا ہوں ( تفصیل کے ساتھ اپنے گناہوں کا اقرار کیجیے )۔ مجھے معاف کر ، مجھے اپنے بیٹے  ، یسو ع مسیح کے خون سے پاک صاف کر ۔ مجھے اپنے روح القدس کی مہر کر دے اور مجھے مسیح کے جلد آنے کے لیے تیار کر ، یسوع کے نام میں ، اے خداوند تیرا شکر ہو ۔ آمین ۔  بائبل کے اقتباسات : امثال 14 :12  ، یوحنا 10: 10 ، رومیوں 6 : 23 ، رومیوں 10 : 9 ۔ 13، یوحنا 3: 3۔ 5 ، اعمال 2: 1۔ 4 ، 1 کرنتھیوں 14: 2 ، 14: 18، متی 8: 16، 17، 1 پطرس 2: 24، یوحنا 8 : 34، 36، اعمال 9: 1۔ 20، یوحنا 16 : 13، 1 یوحنا 2: 27، اعمال 12: 1 ۔ 17، لوقا 14: 26۔ 33 ، 1 کرنتھیوں 1 : 26۔ 29، فلپیوں 1 : 21۔

You can find equivalent English tract @

The Amazing Grace of God