13 / 100

insurence12

Download PDF Tracts

سب کی شمولیت کے لیے مفت انشورنس پالیسی

صحت

گھر

آگ

زندگی

خوشخبری کی انشورنس (بیمہ)

صحت

صحت کی انشورنس کی قیمت کی مانند ، آج طبی حفظان کی قیمت بھی ڈگمگا رہی ہے ۔ کیا آپ کبھی کسی ایسے فزیشن سے ملے ہیں جو” آپ کو آپ کی بیماریوں سے شفا ” دینے کا دعویٰ کر سکتا ہو ؟

“حالانکہ  وہ ہماری خطاوں  کے سبب سے گھایل کیا گیا اور ہماری بد کرداری  کے باعث کُچلا  گیا ۔ ہماری ہی سلامتی کے لیے اُس پر سیاست ہوئی تاکہ اُس کے مار کھانے سے ہم شفا پائیں ۔ ”        یسعیاہ 53: 5

گھر

گھروں کو مالک کی ہر قسم کے نقصان ، چوری ، خلل اندازی سے  محفوظ رکھنے کے لیے انشور کیا جاتا ہے ۔ پھر بھی کھڑیوں اور دروازوں کی سلاخیں ، نقب زنی کے الارم  اور ہمسایوں کی دیکھ بھال  گھر کے مالک کو حفاظت اور ذہنی سکون نہیں  دیتا ۔

“تمہارا دل نہ گھبرائے ۔ تُم خدا پر ایمان رکھتے ہو مجھ پر بھی ایمان رکھو ۔ میر ے باپ کے گھر میں بہت سے مکان ہیں ۔ اگر نہ ہوتے تو میں تُم سے کہہ دیتا کیونکہ میں جاتا ہوں تاکہ تمہارے لیے جگہ تیار کرو : یوحنا 14 : 1، 2

آگ

آگ نا قابلِ تلافی ، گھروں اور خزانوں مال اسباب کو بھسم کر دیتی ہے ۔ لیکن ہمیشگی میں یہاں آگ ہے جو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہو گی ۔ کیا آپ کے پا س اپنے آپ کو اِس آگ سے بچانے کے لیے  کوئی پالیسی ہے ؟

” جو غالب آئے وہی اِن چیزو ں کا وارث ہو گا ، اور میں اُس کا خدا ہونگا ، اور وہ میرا بیٹا ہو گا ۔

مگر بزدلوں  اور بے ایمانوں اور گھنونے لوگوں اور خونیوں اور حرامکاروں اور جادوگروں اور بُت پرستوں اور سب جھوٹوں کا حصہ آگ اور گندھک سے جلنے والی جھیل  میں ہو گا ۔ یہ دوسری موت ہے۔ ” مکاشفہ 12 : 7، 9

زندگی

بہت سے لوگ زندگی کے بیمے کے لیے ہزاروں ڈالر کی مالیت لگاتے ہیں ۔ لیکن فائدہ کسے پہنچتا ہے ؟ آپ کی مالیت کیا ہوتی ہے جب آپ مرد ہ ہوتے ہیں ؟

” کیونکہ خدا نے دُنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا ، تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے ۔” یوحنا 3 : 16

پالیسی کی شراط:

1۔ یہ ادراک کرنا کہ آپ گناہگار ہیں “اِس  لیے کہ سب نے گناہ کیا اور خدا کے جلال سے محروم ہیں ، ” رومیوں 3 : 23 ” اگر ہم کہیں کہ ہم بے گناہ ہیں تو اپنے آپ کو فریب دیتے ہیں اور ہم میں سچائی نہیں ۔”1 یوحنا 1 : 8

2۔یہ ادراک کرنا کہ گنا ہ کی سزا جہنم ہے

“شریر پاتال میں جائیں گے یعنی وہ سب قومیں جو خدا کو بھول جاتی ہیں ۔”زبور 9 : 17

3۔ یہ ادرا ک کرنا کہ آپ اپنی کوششوں سے اپنے آپ کو بچا نہیں سکتے

“ہماری تمام راستبازی ناپاک لباس کی مانند ہے ۔۔۔ ” یسعیاہ 64 : 6

4۔توبہ کرنا اور خدا کی فرمانبرداری کرنا

“پس خدا جہالت کے وقتوں سے چشم پوشی کر کے اب سب آدمیوں کو ہر جگہ حکم دیتا ہے کہ توبہ کریں ۔ ” اعمال 17 :30

5۔ یسوع مسیح  پر نجات دہند ہ کے طور پر ایمان رکھنا

” کیونکہ خدا نے دُنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا ، تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے ۔” یوحنا 3 : 16

6۔ یسوع کے سامنے اپنے گناہوں کا اقرار کرنا

“اگر ہم اپنے گناہوں کا اقرار کریں تو وہ ہمارے گناہوں کے معاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سچا اور عادل ہے ۔”1 یوحنا 1 : 9

7۔ روح القدس اور پانی سے بپتسمہ حاصل کرنا

“توبہ کرو اور تُم میں سے ہر ایک  اپنے گناہوں کی معافی  کے لیے یسو ع مسیح کے نام  پر بپتسمہ  لے تو تُم روح  القدس انعام میں پاو گے ۔”اعمال 2 : 38

8۔ انجیل کے مطابق زندگی گزارنا

“لیکن کلام پر عمل کرنے والے بنو  نہ محض سُننے والے جو اپنے آپ کو دھوکہ دیتے ہیں ۔” یعقوب 1 : 22

معاہدے کی شرائط:

یہ معاہدہ ابدیت کے لیے ہے ۔ نیک اعمال یا پیسے اِس کی ادایئگی نہیں کر سکتے۔ اِس کی قیمت یسوع مسیح کی طرف سے ادا کی گئی ہے جب وہ صلیب پر مرا ۔  پریمیم ، کو پے  اور کو انشورنس پہلے ہی یسوع مسیح کے وسیلہ ادا کی گئی ہے جب وہ صلیب پر مرا ۔ اُس کے فضل سے سب یہ یہ پالیسی مفت دی گئی ہے ( افسیوں 2 : 8 )۔ یہ یسوع مسیح میں ثابت قد م ایمان کا تقاضا کرتا ہے۔                (افسیوں 3 : 17)

You can find equivalent English tract @

Free All inclusive Insurance Policy