گھڑی ٹک ٹک کر رہی ہے !
وقت گزر رہا ہے !
خدا کے ساتھ آپ کا مقابلہ قریب ہے ۔۔۔
بائبل کہتی ہے : ” تُو اپنے خدا سے مُلاقات کی تیاری کر !” عاموس 4: 12
کیا آ پ تیاری کر رہے ہیں ؟ کیا آپ تیار ہیں ؟
” تو اتنی بڑی نجات سے غافل رہ کر ہم کیونکر بچ سکتے ہیں ؟ ” عبرانیوں 2: 3
آپ خدا کے ساتھ اور موت کے ساتھ تقرری رکھتے ہیں !
اور جس طرح آدمیوں کے لیے ایک بار مرنا اور اُس کے بعد عدالت کا ہونا مقرر ہے “عبرانیوں 9 : 27
خدا چاہتا ہے کہ آپ تیاری کریں !
میں کیا کروں ؟
1۔ یہ ادراک کیجیے کہ آپ گناہگار ہیں
” کیونکہ سب نے گناہ کیا اور خدا کے جلال سے محروم ہیں ۔” رومیوں 3 : 23
“اگر ہم کہیں کہ ہم بے گناہ ہیں تو اپنے آپ کو فریب دیتے ہیں ، اور ہم میں سچائی نہیں ۔” 1 یوحنا 1 :8
2۔ یہ ذہن نشین کر لیں کہ گناہ کی سزا جہنم ہے
“شریر پاتال میں جائیں گے ، یعنی وہ سب قومیں جو خدا کو بھول جاتی ہیں ۔” زبور 9 : 17
3۔ یہ سمجھ لیں کہ آپ اپنی کوششوں سے اپنے آپ کو بچا نہیں سکتے
“ہماری ساری راستبازی ناپاک لباس کی مانند ہے ۔۔۔ ” یسعیاہ 64: 6
4۔ توبہ کیجیے اور خدا کی فرمانبرداری کیجیے
“پس خدا جہالت کے وقتوں سے چشم پوشی کر کے اب سب آدمیوں کو ہر جگہ حکم دیتا ہے کہ توبہ کریں ” اعمال 17 : 30
5۔ یسوع مسیح پر نجا ت دہندہ کے طور پر ایمان رکھیے
“کیونکہ خدا نے دُنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا ، تا کہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے ۔۔۔ “یوحنا 3: 16
6۔ یسوع کے سامنے اپنے گناہوں کا اقرار کیجیے
“اگر اپنے گناہوں کا اقرار کریں تو وہ ہمارے گناہوں کے معاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سچا اور عادل ہے ۔” 1 یوحنا 1 : 9
7۔ انجیل کے مطابق زندگی بسر کریں
“لیکن کلام پر عمل کرنے والے بنو نہ محض سُننے والے جو اپنے آپ کو دھوکہ دیتے ہیں ۔ ” یعقوب 1 : 22
You can find equivalent English tract @